’پٹھان‘ کی کمائی سے شاہ رخ خان کو کتنا حصہ ملا؟ حیران کن خبر سامنے آ گئی

Apr 18, 2023 | 16:52:PM
’پٹھان‘ کی کمائی سے شاہ رخ خان کو کتنا حصہ ملا؟ حیران کن خبر سامنے آ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فلم پٹھان کی کمائی سے شاہ رخ خان کو ملنے والا حصہ کتنا ہے۔

کئی برس بعد فلم پٹھان سے بالی ووڈ میں واپسی کرنے والے کنگ خان شاہ رخ خان نے کامیابی کی ایک اور مثال رقم کی۔ اس فلم نے کئی ریکارڈ توڑے، بھارت سمیت دنیا بھر میں اس فلم نے خوب جم کر کمائی کی اور خوب نام کمایا۔

شاہ رخ کے علاوہ اس فلم میں دپیکا پڈوکون اور جان ابراہم نے بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، مگر اس فلم کی کل کمائی سے شاہ رخ خان کا کتنا حصہ بنا یہ بڑا حیران کن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت کا قتل ہوا ، مقدمہ درج کیا جائے، دانیہ شاہ کی عدالت سے استدعا 

اس فلم کی آمدنی سے متعلق جاری ہونے والی رپورٹ میں شاہ رخ کو ہونے والی آمدنی کے اعدادوشمار سامنے آئے ہیں جو واقع ہی میں دنگ کر دینے والے ہیں۔  دراصل کنگ خان کا معاوضہ زیادہ تر بالی ووڈ کی فلموں کے کل بجٹ سے زیادہ ہوتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس فلم کیلئے شاہ رخ خان نے کوئی معاوضہ طے نہیں کیا تھا بلکہ منافع میں حصہ داری کی تھی۔ شاہ رخ نے طے کیا تھا کہ وہ اس فلم کی آمدنی میں سے حاصل ہونے والے منافع کا 60 فیصد حصہ لیں گے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ فلم پٹھان نے دنیا بھر میں 1050 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا تھا جن میں سے 545 کروڑ روپے کی آمدن صرف اور صرف بھارت میں سے ہی ہوئی۔ 1050 کروڑ میں سے پروڈیوسر کا منافع 333 کروڑ رہا جس میں سے 60 فیصد شاہ رخ کے حصے میں آیا جو کہ 200 کروڑ بھارتی روپے ( 687 کروڑ پاکستانی روپے) بنتا ہے۔