زاہد اکرم درانی ڈپٹی اسپیکر نامزد

Apr 18, 2022 | 16:24:PM
زاہد اکرم درانی ڈپٹی اسپیکر نامزد
کیپشن: زاہد اکرم درانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)  جمعیت علمائے اسلام ف کے زاہد اکرم درانی کو ڈپٹی سپیکر کیلئے نامزد کردیاہے۔

حکومتی اتحاد کے درمیان آئینی عہدوں اور وزارتوں پر اختلافات کی خبریں سامنے آرہی تھیں۔ ذرائع  کے مطابق اب  قومی اسمبلی کی ڈپٹی سپیکر شپ جےیوآئی کو مل گئی ہے۔ جمعیت علمائے اسلام ف نے زاہد اکرم درانی کو ڈپٹی سپیکر کیلئے نامزد کردیا۔

ذرائع  کے مطابق زاہد اکرم درانی نے کاغذات نامزدگی وصول کرلئے۔ کل کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب کابینہ کے نام فائنل۔ ترین گروپ اور پیپلزپارٹی کو کیا ملے گا؟