مینار پاکستان میں پاور شو۔ تحریک انصاف کو اجازت مل گئی

Apr 18, 2022 | 14:32:PM
تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت مل گئی
کیپشن: مینار پاکستان جلسہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی ڈپٹی کمشنر لاہورسے بند کمرے میں ملاقات کے بعد تحریک انصاف کومینار پاکستان جلسہ  کی اجازت مل گئی ۔

 ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارش پرضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔ قبل ازیں سابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف ک وفد نے  ڈپٹی کمشنز لاہور سے بند کمرہ میں میٹنگ کی جس میں پاکستان تحریک انصاف  لاہورکے صدر شیخ امتیاز محمود جنرل سیکرٹری زبیر نیازی و دیگر  نے  شرکت کی۔

مرکزی پنڈال ،اسٹیج ،اینٹری اور ایگزٹ پوائنٹس پر سیکیورٹی کے حوالےسے انتظامیہ سے مشاورت کی گئی ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ پی ایچ اے اور ایل ڈبلیو ایم سی کو سروسز کی مد میں ادائیگی کرنی ہوگی جس پر شفقت محمود نے جواب دیا کہ ہمارے پاس اب سرکاری فنڈز نہیں ہیں ۔ 

 اس حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے  سابق وفاقی وزیر شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے این او سی کا اجراء خوش آئیند ہے۔عارضی ہسپتال اور پارکنگ بنائی جارہی ہے ۔انتظامات پر پلان تو بنالیا لیکن دوسری جانب اصل مسئلہ عملدرآمد کا ہے آنے والی فسطائی حکومت کے عزائم کچھ اچھے نہیں لگ رہے شاہراہوں پر سے پی ٹی آئی کے اشتہاری مواد کو ہٹانے پر تشویش کا اظہار کیاہے ۔

انہوں نے بتایا کہ پارکنگ کے لیے داتا دربار ،سرکلر روڑ اور راوی روڑ پر جگہ مختص کی گئی ہے۔ پہلا اسٹیج تیس فٹ اونچا جبکہ دوسرا اسٹیج بیس فٹ اونچا بنا رہے ہیں تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو لاہور میں چوتھا جلسہ کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب کابینہ کے نام فائنل۔ ترین گروپ اور پیپلزپارٹی کو کیا ملے گا؟

یادرہے تحریک انصاف نے 21 اپریل بروز جمعرات نماز عشا کے بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کررکھا ہے جس سے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:رمضان میں پہلی بارش۔ محکمہ موسمیات نے بڑی خوشخبری سنادی