پہلاپاکستانی نژادامریکی پولیس کا اسسٹنٹ چیف مقرر

Apr 18, 2021 | 23:03:PM
پہلاپاکستانی نژادامریکی پولیس کا اسسٹنٹ چیف مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)امریکی شہر ہیوسٹن م پاکستانی نژاد امریکی کمانڈر یاسر بشیر کو امریکی پولیس کا پہلا اسسٹنٹ چیف مقرر کر دیا گیا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق یاسر بشیر پاکستانی نژاد امریکی شہری ہیں جنہیں ہیوسٹن پولیس میں اسسٹنٹ چیف کے عہدے پر فائز کردیا گیا ہے جو گھریلو تشدد ڈپارٹمنٹ کے سربراہ مقرر کیے گئے ہیں۔
امریکا میں یاسر بشیر وہ پہلے مسلمان اور پہلے پاکستانی نژاد شہری ہیں جنہیں اسسٹنٹ چیف پولیس مقرر کیا گیا، جس کا پاکستان نے خیر مقدم کیا ہے۔پاکستان کے امریکا میں قائم سفارت خانے کا کہنا تھا کہ یاسر بشیر کا تقرر ایک اہم اعزاز ہے۔ ہیوسٹن شہر ٹیکساس میں واقع ہے جہاں سب سے زیادہ پاکستانی تارکینِ وطن بستے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔فرانسیسی سفیر کے معاملے پر معاہدے کوپورا کرنا چاہئے تھا۔۔ عبد الغفور حیدری