فرانسیسی سفیر کے معاملے پر معاہدے کوپورا کرنا چاہئے تھا۔۔ عبد الغفور حیدری

Apr 18, 2021 | 21:40:PM
فرانسیسی سفیر کے معاملے پر معاہدے کوپورا کرنا چاہئے تھا۔۔ عبد الغفور حیدری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ حکومت نے فرانس کے سفیر کے معاملے پر جو معاہدہ کیا تھا اسے پورا کرنا چاہئے تھا۔ریاستی دہشتگردی کےخلاف سینٹ میں آواز اٹھائیں گے۔
 میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب سے یہ حکومت آئی ہے اس کی سوچ اور کردار منفی ہے ،جس کی جائیدادیں ہیں یہ اس کی بھی پگڑی اچھالتے ہیں اور جس کی جائیداد یںنہیں ہے اس کی بھی پگڑی اچھالتے ہیں۔جاتی امر کے انتقالات منسوخ کرنا انتقامی کارروائی ہے ، بتایا جائے حکومت تین سال کیوں خاموش رہی ۔ انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے بعد پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلایا جائے گا جس میں آئندہ کی موثر حکمت عملی کا اعلان کریں گے

 انہوں نے کہاہم نے تو پیپلز پارٹی کےلئے دعائے خیر کی ہے جہاں رہے سلامت رہے ،پیپلزپارٹی کیوں ناراض ہو گی بلکہ ناراض تو ہم ہیں کہ اس نے اتحاد کے متفقہ فیصلے کی خلاف ورزی کی ، اتحاد کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ، ہم سب سلیکٹڈ کے خلاف مسلسل جدوجہد کر رہے تھے لیکن پیپلز پارٹی نے قائد حزب اختلاف کے عہدے کےلئے انہی سے مدد مانگ لی ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومتی اپوزیشن کا حصہ بھی ہو اور پی ڈی ایم کا حصہ بھی رہے ایسا ممکن نہیں ، اس نے اپنے راستے خود بند کئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں۔ کابینہ میں میوزیکل چیئر کا کھیل کھیلا جارہا ہے ۔۔ کپتان بدلے گا تو حالات ٹھیک ہو نگے۔۔مریم اورنگزیب