اداکارہ سشمتا سین نے اپنے بوائے فرینڈ کے بارے کیا انوکھا بتا دیا۔۔؟

Apr 18, 2021 | 13:21:PM
اداکارہ سشمتا سین نے اپنے بوائے فرینڈ کے بارے کیا انوکھا بتا دیا۔۔؟
کیپشن: بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ سشمتا سین(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبرو  اداکارہ سشمتا سین اپنی جاندار اداکاری کے ساتھ ساتھ مضبوط شخصیت کیلئے بھی جانی جاتی ہیں۔ سشمتا سین کا شمار شوبز کی ان شخصیات میں ہوتا ہے جو اپنی شرطوں پر اپنی زندگی جیتی ہیں ۔

بھارتی میڈیا چینل کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں سشمتا کو چیمپئن آف چینج ایوارڈ سے نوازا گیا، جس پر خوش ہو کر سابق مس یونیورس سشمتا نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ ایک لائیو سیشن کیا ۔ اس دوران سشمتا نے اپنے سبھی فیملی ممبرز سے ملوایا جس میں بوائے فرینڈ روہمن شال بھی شامل تھے ۔اپنے آفیشل انسٹاگرام پر لائیو سیشن کرتے وقت سشتما سین کا انداز کافی شاندار تھا ۔ سشمتا نے سب سے پہلے بتایا کہ ان کی آنے والی فلم ’’آریا‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہونے کی وجہ سے وہ طویل عرصہ بعد اپنے مداحوں سے مل پارہی ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی کوورنا وبا میں سب کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ جان ہے تو جہان ہے ، اس لئے بچ کر رہیں ۔اس کے بعد سشمتا سین نے کہا کہ مجھے یہ ایوارڈ سماجی فلاح و بہبود اور خواتین خود مختاری کیلئے ملا ہے ۔ مجھے معلوم ہے کہ میرے والد اس وقت کافی فخر محسوس کریں گے ۔ سشمتا سین نے لائیو سیشن کے دوران اپنی پوری فیملی کے ساتھ ساتھ اپنے بوائے فرینڈ سے بھی فینس کو ملوایا ۔ اس کے ساتھ ہی روہمن کی پول بھی کھول دی ۔سشمتا نے بتایا کہ صبح جب روہمن شیونگ کررہے تھے تو اچانک انہوں نے اپنے بالوں کا کچھ حصہ بھی کاٹ ڈالا ۔ تھوڑی ہی دیر میں روہمن نے سب کو اپنا ہیئرسٹائل دکھایا ۔ دونوں ایک ساتھ کافی خوش نظر آرہے تھے ۔ سیشن میں سشمتا سین نے اپنی دونوں بیٹیوں رینی اور علیشا سے بھی مداحواں  کو ملوایا ۔سشمتا سین کے اس لائیو سیشن پر انکے مداح جم کر اداکارہ کو نہ صرف مبارکباد دے رہے ہیں بلکہ ان کی تعریف بھی کررہے ہیں ۔ یاد رہے کہ بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ سشمتا سین فلموں کے علاوہ اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے بھی کافی سرخیوں میں رہتی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: روزہ دار سردرد سے پریشان نہ ہوں۔۔۔چھٹکارہ پانےکے طریقے جانئے