روزہ دار سردرد سے پریشان نہ ہوں۔۔۔چھٹکارہ پانےکے طریقے جانئے

Apr 18, 2021 | 11:22:AM
روزہ دار سردرد سے پریشان نہ ہوں۔۔۔چھٹکارہ پانےکے طریقے جانئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ماہ صیام کے دوران روزہ دار بعض مرتبہ سردرد سے سخت پریشان رہتے ہیں ۔ خاص طور پر جب کام یا نوکری کیلئے باہر نکلنے کے دوران تیز دھوپ کا سامنا کرنا پڑے یا پھر کئی مرتبہ رمضان میں جب نیند پوری نہیں ہوپاتی ہے ، تب بھی سردرد کی پریشانی لاحق ہوجاتی ہے ۔ سردرد سے بچاؤ کے حوالے سے کچھ طریقے ہیں جن سے عمل کرنے سے سے سردرد سے نجات مل سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سردرد کی حالت میں روزہ دار  دوا تو نہیں لے سکتا  مگر کچھ دیگر طریقے ہیں جن کی مدد سے روزہ کے دوران ہونے والے سردرد پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔ ویسے تو سردرد سے چھٹکارہ پانے کا سب سے اچھا طریقہ آرام کرنے کی کوشش کرنا ہے ، خواہ کچھ منٹوں کیلئے ہی آرام کیوں نہ کیا جائے ۔ نیز کچھ دیر موثر طریقے بھی ہیں جن کی مدد سے آپ سردرد سے چھٹکارہ پاسکتے ہیں ۔العربیہ اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق سر درد کا بنیادی سبب کسی وجہ سے ہونے والا تناؤ ہے ، لہذا کچھ دیر کے لیے تناؤ اور کشیدگی کے اس ذریعے سے دور ہو جانا چاہیے ۔

اگر محسوس کریں کہ آپ کا سر شدید درد کے سبب پھٹنے کے قریب ہے تو فورا اپنی آنکھوں کو بند کرلیں اور تمام تر مشقت اپنے خوابوں کے واسطے چھوڑ دیں خواہ چند منٹوں کے لئے ہو۔ یہ طریقہ تناؤ پر قابو پانے میں جادوئی اثر رکھتا ہے۔ آپ کی آنکھ سر درد کا سبب بننے والے تناؤ سے سب سے پہلے متاثر ہوتی ہے۔ اگر آپ سر درد سے دوچار ہیں تو اپنی آنکھوں کو کمپیوٹر ، لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹ وغیرہ کی اسکرین دیکھ کر مزید مشکل میں نہ ڈالیں. کیونکہ اس سے آپ کے سر درد میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ کئی مرتبہ سر درد کا علاج بہتے ہوئے پانی کے نیچے کھڑے ہونے اور نہانے میں ہوتا ہے۔ نیم گرم پانی بعض مرتبہ بہت زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے ۔ ایک اور طریقہ کے مطابق 

سردرد میں گہری سانس لینا بہترین عمل ہے۔ آپ اپنی جگہ بیٹھے رہ کر اپنی آنکھ بند کر لیں۔ اس کے بعد دھیرے دھیرے گہری سانس لیجیے۔ یہاں تک کہ آپ محسوس کریں کہ ہوا آپ کے معدے کو بھر رہی ہے۔ اس کے بعد بہت آہستہ رفتار سے سانس کو کو باہر نکالیں۔ آپ 10 مرتبہ ایسا کریں جس کے بعد بڑی حد تک فرق سامنے آئے گا۔مزید برآں اپنی گردن کو دائیں اور بائیں جانب موڑیئے اور پھر اسکو دائرے کی شکل میں گھمائیں۔ اس کے بعد اپنے کندھوں کو آگے اور پھر پیچھے حرکت دینا شروع کریں۔ ہر ورزش کو 10 مرتبہ کریں۔ ان کا مقصد پٹھوں کو آرام پہنچانا ہے جس سے آپ کے سر میں ہونے والے درد پر بھی روک لگے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ’’دیکھو دیکھو شیر آیا‘‘ لالو کی ضمانت منظور۔۔۔!