طالبان نے افغانستان کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ پر پابندی لگادی

Sep 17, 2025 | 23:13:PM
طالبان نے افغانستان کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ پر پابندی لگادی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  افغانستان میں طالبان حکام نے انٹرنیٹ پر کریک ڈاؤن مزید سخت کرتے ہوئے متعدد صوبوں میں فائبر آپٹک کنیکشن منقطع کر دیے جسے حکام نے برائی کے خلاف مہم قرار دیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق طالبان سربراہ ہیبت اللہ اخوندزادہ کے حکم پر  کیے گئے اس اقدام کے نتیجے میں کئی علاقوں میں دو روز سے ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ مکمل طور پر بند ہے۔

صوبہ بلخ میں حکومتی ترجمان عطا اللہ زید نے منگل کو کہا کہ طالبان سربراہ کے حکم پر صوبے میں فائبر آپٹک انٹرنیٹ مکمل طور پر ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام برائی کو روکنے کے لیے اٹھایا گیا ہے اور جلد ہی ملک بھر میں رابطے کے لیے متبادل ذرائع فراہم کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :ٹرمپ برطانیہ کے سرکاری دورے پر ونزر کاسل پہنچ گئے