ایشیا کپ: پاکستان نے یو اے ای کو شکست دیکر سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا

Sep 17, 2025 | 20:11:PM
 ایشیا کپ: پاکستان نے یو اے ای کو شکست دیکر سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستانی ٹیم نے  یو اے ای کو 41 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کے سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا، فاتح ٹیم نے میزبان کو فتح کے لیے 147 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پاکستانی ٹیم کی جانب سے صاحبزادہ فرحان5 رنز ، صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے،سلمان آغا 20 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

فخر زمان نے 36 گیندوں پر 3 چھکو ں اور 2 چوکوں کی مدد سے 50 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، سلمان آغانے 27 گیندوں پر 20 رنز بنائے،حسن نواز 3 ، خوشدل شاہ 4 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔

شاہین آفریدی نے 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 14 گیندوں پر 29 رنز کی اننگز کھیلی، حارث روف ایک گیند کا سامنا کرتے ہوئے کوئی رنز نہ بنا سکے۔

پاکستان کے 147 رنز کے ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم 105 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی،ایشیا کپ میں گروپ اے کے میچ میں یو اے ای نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

یو اے ای کے خلاف میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئیں۔ سفیان مقیم اور فہیم اشرف کی جگہ حارث رؤف اور خوشدل شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

یو اے ای کی جانب سے جنید صدیق نے 18رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سمرن جیت سنگھ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

یو اے ای کی اننگز
147 رنز کے ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم پاکستانی بولرز کے سامنے کھل کر نہ کھیل سکی اور پوری ٹیم 18 ویں اوور میں 105 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ایشیا کپ میں گروپ اے سے بھارت اور پاکستان نے سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔

یو اے ای کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، پاکستان اور یو اے ای کے درمیان ڈو اینڈ ڈائی میچ  کے ٹاس کے موقع پر ریفری اینڈی کرافٹ بھی موجود تھے۔

کپتان یو اے ای ٹیم کا کہناتھا کہ سمجھتا ہوں آج اوس کا اہم کردار ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیں:ورلڈ اتھلیٹکس میں ارشد ندیم نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا