ورلڈ اتھلیٹکس میں ارشد ندیم نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ورلڈ اتھلیٹکس میں پاکستان کے ارشد ندیم نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔
جاپان کے شہر ٹوکیو میں کھیلی جانیوالی ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ارشد ندیم نے تیسری باری میں 85.28 میٹر کی تھرو کے ساتھ کوالیفائی کیا، کوالیفائی کرنے کے لیے کم از کم 84.50 میٹر کی تھرو درکار تھی۔
اس سے قبل اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کے لیے فینز سے دعاؤں کی درخواست کی تھی۔
ایک بیان میں ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ میں ٹوکیو میں ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے لیے آیا ہوں، کل میں ایونٹ کا کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے لیے دعا کریں کہ اچھا پرفارم کر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کروں، ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کا فائنل 18 ستمبر کو ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:ہینڈشیک معاملے پر پاکستان کے مؤقف کی فتح