عراق نے زائرین کے لیے نئی ہدایات جاری کر دیں
نئی پالیسی کے تحت 50 سال سے کم عمر اکیلے مردوں کو زیارت ویزہ جاری نہیں ہوگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( عثمان خان )عراق کے مقدس مقامات کی زیارات کے خواہش مند زائرین کے لیے عراقی حکام نے نئی ہدایات جاری کر دیں۔
نئی پالیسی کے تحت عراق میں مقدس مقامات کی زیارات کے لیے عمر کی حد مقررکردی گئی ہے اور 50 سال سے کم عمر اکیلے مردوں کو زیارت ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ملازمین کو کم از کم اجرت 40 ہزار کے نفاذ کیلئےسخت اقدامات کا آغاز
عراقی حکام کا کہنا ہے کہ ایسے مرد زائرین اگر اپنے خاندان کے ہمراہ درخواست دیں تو انہیں ویزہ جاری کیا جا سکتا ہے،یہ فیصلہ سیکیورٹی اور انتظامی وجوہات کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ زیارت کے دوران نظم و ضبط برقرار رکھا جا سکے۔