پنجاب پھر بازی لے گیا، پہلی ای ٹیکسی سکیم کا باقاعدہ آغاز

Sep 17, 2025 | 10:36:AM
پنجاب پھر بازی لے گیا، پہلی ای ٹیکسی سکیم کا باقاعدہ آغاز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹ وژن 2030 کے تحت صوبے کی پہلی ای-ٹیکسی اسکیم کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسکیم کے پہلے مرحلے میں 1100  الیکٹرک ٹیکسیاں شہریوں میں فراہم کی جائیں گی،  گاڑیاں 5 سال کی آسان اقساط پر بلا سود فراہم کی جائیں گی ۔

 گاڑیاں 5 سال کی آسان اقساط پر بلا سود فراہم کی جائیں گی،دلچسپی رکھنے والے افراد اپنی درخواستیں آن لائن ای-ٹیکسی پنجاب کی ویب سائٹ پر 5 اکتوبر 2025 تک جمع کروا سکتے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے منافع بخش ادارہ بن گیا،6 ماہ میں کتنے ارب کا منافع ہوا؟

 1 ہزار گاڑیاں کارپوریٹ سیکٹر کیلئے مختص کی گئی ہیں ، 100 گاڑیاں انفرادی درخواست گزاروں کیلئے مختص ہیں ، خواتین کےلیے خصوصی طور پر 30 ای گاڑیاں سکیم میں مختص کی گئیں ہیں۔
درخواست جمع کروانے کیلئے آن لائن پورٹل قائم E-taxi.punjab.gov.pk کیا گیا ہے۔

 اس حوالے سے وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان  کا کہنا تھا کہ ای ٹیکسی منصوبے سے روزگار اور بہترین سفری سہولیات فراہم ہو سکیں گی ، سکیم کیلئے بہت آسان شرائط رکھی گئی ہیں۔
انٹرسٹ کا سارا بوجھ حکومت خود برداشت کرےگی،منصوبے سے ماحول دوست ٹرانسپورٹیشن کو بھی فروغ ملے گا ،ای ٹیکسی سکیم سے لوگوں کا رجحان الیکٹرک گاڑیوں کی طرف بڑھے گا۔