پی آئی اے منافع بخش ادارہ بن گیا،پہلی ششماہی میں 11.5ارب روپے منافع کمایا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک ) قومی ائیر لائن ( پی آئی اے) منافع بخش ادارہ بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ائیرلائن نے 2025کی پہلی ششماہی میں 11.5ارب روپے منافع کمایا جو 2004 کے بعد پہلا منافع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت اور امریکا کے درمیان تجارت پر مذاکرات کامیاب ؟ اہم خبر آگئی
پی آئی اے جو پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کا حصہ ہے اس نے جنوری سے جون تک کے 6 ماہ میں قبل از ٹیکس 11.5 ارب روپے (40.64 ملین ڈالر) کا منافع ریکارڈ کیا۔
رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں ادارے کا خالص منافع 6.8 ارب روپے رہا ہے۔