جزیلہ اسلم نئی رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات 

Sep 17, 2023 | 21:45:PM
جزیلہ اسلم نئی رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات 
کیپشن: سپریم کورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسٰی کی جانب سے سپریم کورٹ میں نئی تقرریاں کردی گئیں۔
ترجمان سپریم کورٹ نے چیف جسٹس پاکستان جانب سے نئی تقرریوں کا اعلامیہ جاری کر دیا، جس کے مطابق چیف جسٹس نے جزیلہ اسلم کو نئی رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات کیا ہے، اعلامیہ سپریم کورٹ کے مطابق ڈاکٹر مشتاق احمد کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کا سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے، بلوچستان سے عبدالصادق چیف جسٹس کے چیف آف سٹاف تعینات کئے گئے ہیں۔


واضح رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا،سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ کے 29 ویں چیف جسٹس بن گئے،ایوانِ صدر اسلام آباد میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قاضی فائز عیسٰی سے چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف لیا،تقریب حلف برداری میں نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ اور نگراں وفاقی کابینہ کے ارکان بھی شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: آندھی اورگرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی