تیزہواؤں،آندھی اورگرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی

Sep 17, 2023 | 20:02:PM
تیزہواؤں،آندھی اورگرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی
کیپشن: موسم (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف حصوں میں تیزہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد، خیبر پختونخوا ، پنجاب ، زیریں سندھ، مشرقی بلوچستان اورکشمیر میں تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران زیریں سندھ میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اورچند مقامات پر بارش کا امکان ہے، ادھر خیبرپختونخوا میں دیر،سوات، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، بالاکوٹ ،ہری پور، کوہاٹ،ڈی آئی خان،پشاور، مردان، صوابی اورنوشہرہ ، کرم، لکی مروت، بنوں، کرک ، وزیرستان،میں تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری، ایک ساتھ 3 چھٹیاں
رپورٹ کے مطابق پنجاب میں سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور ، اوکاڑہ،ساہیوال ،بہاؤلنگر،بہاولپور،وہاڑی،ملتان، خانیوال، شیخوپورہ، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد،گوجرانوالہ، گجرات، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ ،بھکر، نورپور تھل، رحیم یار خان اور ڈیرہ غازی خان میں تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر اعظم انتقال کرگئے
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،تاہم ژوب،موسیٰ خیل،سبی، کوہلو ، لورالائی، بارکھان، لسبیلہ ،خضدار میں تیز ہواؤں ،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، ادھر سندھ میں تھر پارکر، مٹھی،عمر کوٹ ، میر پور خاص ،ٹھٹھہ،بدین،سجاول، کراچی ،  حیدرآباد،جیکب آباد،سکھر،نوابشاہ ،مٹیاری، سانگھڑ ، جام شورو،خیرپور، دادو اور قمبرشہداد کوٹ میں بادل برسنے کا امکان ہے،تاہم صوبے کے دیگر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔
ادھرگلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید احمدبھی گرفتار، سربراہ عوامی مسلم لیگ کو کہاں سے حراست میں لیاگیا؟ اہم خبر آگئی