گجرات؛خواتین سے دوستی کرکے نازیبا ویڈیو بنانیوالا گروہ سرگرم، اہل علاقہ پریشان

Sep 17, 2023 | 19:31:PM
گجرات؛خواتین سے دوستی کرکے نازیبا ویڈیو بنانیوالا گروہ سرگرم، اہل علاقہ پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا شہزاد)گجرات میں خواتین کیساتھ دوستی کرکے نازیبا ویڈیو بنانے والا گروہ سامنے آگیا، ویڈیوز سامنے آنے پر اہل علاقہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم پہلے خواتین سے دوستی کرتا اور بعد میں جسمانی تعلقات بناتاہے،دکان میں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ویڈیوز بھی بنائی جاتی ہیں،پھر ان ویڈیوز سے بلیک میل کر کے زیادتی کا نشانہ بناتا ہے۔
پولیس نازیبا ویڈیو بنانے والے گروہ کے سامنے بے بس دکھائی دینے لگی ،ذرائع کا کہناہے کہ با اثر نوجوان نے دولت نگر کھاریاں سمیت مختلف جگہوں پر مختلف پالرز میں بھی کیمرے بھی لگا رکھے ہیں ،خواتین کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری، ایک ساتھ 3 چھٹیاں