8 پیسے سستا پیٹرول ہو گا یا ڈیزل، مفتاح کا فیصلہ آج آئے گا

Sep 17, 2022 | 21:56:PM
وفاقی وزیر خزانہ، مفتاح اسماعیل، پیٹرول کی قیمتوں کا فیصلہ، کل ہو جائے گا
کیپشن: مفتاح اسماعیل، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں کا فیصلہ  آج ہو جائے گا۔
نجی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتنی کمی نہیں آ رہی،پیٹرول یا ڈیزل میں سے ایک آٹھ پیسے کم ہو رہا ہے۔ان کا کہناتھا کہ جرمنی اور فرانس میں بجلی کا یونٹ250 روپے کا ہے،پاکستان 80 روپے کا یونٹ35 روپے میں بیچ رہا ہے،وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ مریم نواز درست کہہ رہی ہیں کہ عوام پر بوجھ نہیں ڈالنا چاہئے، مریم نواز جو کہہ رہی ہیں وزیراعظم وہ پہلے کر چکے ہیں ۔
مفتاح اسماعیل نے کہاکہ یہ کہنا مناسب نہیں ہو گا کہ ڈالر نیچے آئے گا لیکن ڈالر نیچے آنا چاہئے،سیلاب کے بعد مارکیٹ کا اعتماد کم ہوا تو روپے کی قدر گری ہے۔ان کاکہناتھا کہ کہ میں سمجھتا ہوں کہ ڈالر نیچے آئے گا، پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا، سٹیٹ بینک کے پاس اتنے ڈالر نہیں کہ مارکیٹ میں مداخلت کرے۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ اکتوبر میں بجلی کے بلز میں کمی آئے گی، بجلی کی قیمت میں 90 پیسے فی یونٹ مزید اضافہ ہوگا،ان کا کہناتھا کہ70 افراد کی کابینہ کا دفاع نہیں کروں گا،میں نے حکومت سے نہ گاڑی لی ہے نہ پیٹرول لیتا ہوں،انہوں نے کہا کہ مہنگا ڈالر بیچنے پر آٹھ بینکوں کو شوکاز نوٹس دیا ہوا ہے، بینکوں کے جواب کے بعد جو مجرم ہوا اس کیخلاف ایکشن ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ قطر، سعودی عرب اور یو اے ای 6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔