پاکستان اور انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز, تمام ٹکٹیں فروخت

Sep 17, 2022 | 16:41:PM
پاکستان اور انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز, تمام ٹکٹیں فروخت
کیپشن: پاکستان اور انگلینڈ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان اور انگلینڈ  ٹی ٹوئنٹی سیریز کے  کراچی میں ہونے والے پہلے 4 میچز کی تماپ ٹکٹس فروخت ہوگئیں۔

پاکستان اور انگلینڈ  ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 20 ستمبر سے کراچی میں ہو رہا  ہے۔ سیریز کے ابتدائی 4 میچز کی تمام ٹکٹس فروخت ہو گئے ہیں، یہاں تک کہ  چاروں میچز کے وی آئی پی 1500 روپے والے ٹکٹس بھی فروخت ہو چکے ہیں ۔تفصیل کےمطابق کراچی میں ہونے والے پاک انگلینڈ سیریز کے ابتدائی 4  میچز کی ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں، چوتھے اور آخری میچ کیلئے تمام انکلوژرز کی ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں،قادر ،عمران خان اور ماجد خان انکلوژرکے 750روپے والے ٹکٹس بھی فروخت  ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ انگلش ٹیم 17سال بعد پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کیلئے آئی ہے ، انگلش ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے جن میں سے ابتدائی 4 میچز کراچی نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے جبکہ آخری تین میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔