ہمایوں سعید کو اداکاری میں صفر نمبر کس نے دیئے ؟

Sep 17, 2022 | 14:22:PM
ہمایوں سعید کو اداکاری میں صفر نمبر کس نے دیئے ؟
کیپشن: ہمایوں سعید
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف و سینئر اداکار فردوس جمال نے  اداکار ہمایوں سعید کو اداکاری میں صفر نمبر دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں :گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر آ گئی

تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکار فردوس جمال کے انٹرویو کی ویڈیو آج کل سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے  جس میں اداکارہ ماہرہ خان کی عمر کو اداکاری کے کردار کے لیے غیر موزوں قرار دینے کے بعد فردوس جمال نے ہمایوں سعید کو بالکل بے کار اداکار قرار دے دیا۔ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف و سینئر اداکار فردوس جمال نے  اداکار ہمایوں سعید کو اداکاری میں صفر نمبر دیا ۔

شو کے دوران میزبان احمد بٹ نے فردوس جمال سے کہا کہ آپ کے سامنے میں 5 نام لوں گا، آپ  نے بغیر سوچے سمجھے ان اداکاروں کو 10 میں سے نمبر دینے ہیں۔شو کے دوران ہمایوں سعید کا نام لیے جانے پر فردوس جمال کا کہنا تھا ہمایوں کو رہنے ہی دیں، اُس بیچارے کے پاس نہ تو آواز ہے نہ ہی کردار ہے، باڈی لینگویج بھی کچھ خاص نہیں ہے۔