ملکہ برطانیہ کے تابوت کی جانب بڑھنے والا شخص گرفتار

Sep 17, 2022 | 12:21:PM
ملکہ برطانیہ کے تابوت کی جانب بڑھنے والا شخص گرفتار
کیپشن: ویسٹ منسٹر ہال میں موجود ملکہ برطانیہ کا تابوت (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لندن کے ویسٹ منسٹر ہال میں ملکہ ایلزیبتھ کے تابوت کی طرف بھاگنے والے شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

برطانوی میڈیا کےمطابق میٹروپولیٹن پولیس نے بتایا کہ جمعہ 16 ستمبر کی رات 10 بجے ویسٹ منسٹر ہال میں ایک شخص نے ملکہ کے تابوت کی جانب دوڑ لگا دی۔

تابوت کی طرف بڑھنے والے شخص کو ڈپلومیٹک پولیس اور پارلیمنٹ پروٹیکشن پولیس نے پبلک ایکٹ آرڈر کے تحت حراست میں لیا۔

اس اقدام کے دوران ملکہ کے آخری دیدار کا مرحلہ کچھ دیر کے لیے تعطل کا شکار رہا تاہم بعد ازاں لوگوں کو آنے کی اجازت دے دی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: ملکہ برطانیہ کا آخری دیدار، ویسٹ منسٹر کے باہر ہزاروں افراد موجود