ملکہ برطانیہ کا آخری دیدار، ویسٹ منسٹر کے باہر ہزاروں افراد موجود

Sep 16, 2022 | 11:34:AM
ملکہ برطانیہ کا آخری دیدار، ویسٹ منسٹر کے باہر ہزاروں افراد موجود
کیپشن: ویسٹ منسٹر میں ملکہ الزبتھ دوم کی میت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ملکہ الزبتھ کے آخری دیدار کے لیے ویسٹ منسٹر کے باہر ہزاروں افراد کی طویل قطار لگ گئی۔

تدفین سے قبل ملکہ الزبتھ کا دیدارکرنے والوں کی قطار دریائے ٹیمز کے ساتھ 5 میل تک پھیل گئی ہے۔ گھنٹوں لائن میں انتظار کرنے والی ایک برطانوی خاتون نے ملکہ برطانیہ سے محبت کا انوکھا انداز اپناتے ہوئے اپنے بازو پر آنجہانی ملکہ کا ٹیٹو بنوا لیا۔ آخری رسومات سے قبل دنیا بھر سے آئے رہنماء بکنگھم پیلس میں استقبالیے میں شریک ہوں گے جس کی میزبانی بادشاہ چارلس کریں گے۔

آنجہانی ملکہ کا جسد خاکی انیس ستمبرتک ویسٹ منسٹرہال میں ہی رکھا جائے گا جس کے بعد ان کی تدفین کردی جائے گی۔ انتظامیہ کے مطابق آخری روز تک 7 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد ملکہ کے دیدار کے لیے آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: روسی صدر ولادمیر پیوٹن پر قاتلانہ حملہ