کراچی : شادی ہال کے باہر دھماکہ، متعدد افراد زخمی

Apr 22, 2024 | 22:11:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نمرہ ریاست) کراچی میں گلشن تھانے کی حدود میں شادی ہال کے باہر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

روشنیوں کے شہر کراچی میں تھانہ گلشن کی حدود میں واقع شادی دھماکہ اتش بازی کے دوران ہوا، آتش بازی کے باعث گیس کی لائن پھٹ گئی، دھماکہ کے باعث متعدد افراد زخمی ہو گئے اور پاس کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے جمشید دستی اور اقبال خان پر پارلیمنٹ کے دروازے دوبارہ کھل گئے

علاقہ مکینوں کے مطابق زور دار دھماکے سے شادی ہال کے باہر کھڑی گاڑیاں ہوا میں اڑ کر گریں، دوسری جانب قانون نافظ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور افسوسناک واقع کی تحقیقات کا آغاز کر دیاْ۔

ریسکیو 1122 حکام کے مطابق اب تک 4 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، 2 زخمیوں کو سول ہسپتال اور 2  زخمیوں کو پٹیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، معمولی زخمی شخص کو موقع پر ہی فوری طبی امداد فراہم کردی گئی، شادی ہال مالک نے بتایا کہ 2 زخمی ڈھول والے جبکہ 2 کیٹرنگ والے ہیں۔