موٹرسائیکل والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

Sep 17, 2022 | 11:00:AM
ریاست میں موٹرسائیکلوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے بعد مرکزی علاقوں میں پارکنگ کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے تین ہزار سے زائد پارکنگ سلاٹس کو متعارف کروایا گیا۔
کیپشن: پارکنگ لاٹس
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی میں عوام کی سہولت کی لیے اقدامات۔ریاست میں موٹرسائیکلوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے بعد مرکزی علاقوں میں پارکنگ کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے تین ہزار سے زائد پارکنگ سلاٹس کو متعارف کروایا گیا۔

پارکنگ کےلیے بنائے گئے ہزاروں کی تعداد میں نئے سلاٹس ڈیلیوری رائڈرز کو سہولت فراہم کریں گے۔ مزید  سلاٹس یہ سلاٹس موٹرسائیکلوں کی منظم پارکنگ میں بھی کارآمد ثابت ہوں گے۔

  پارکنگ لاٹس کا مقصد بتاتے ہوئے انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سینٹر کا کہنا تھا کہ تعمیر کئے گئے پارکنگ لاٹس شہریوں کو نقل و حرکت میں آسانی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ صارفین کے اطمینان اور ان کے آرام و سہولت کا باعث بھی رہیں گے۔

ٹرانسپورٹ سینٹر نے شہریوں کو تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پبلک پارکنگ استعمال کرتے وقت ضابطوں اور ہدایات کی پابندی کرنا لازمی ہے۔ غلط پارکنگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی .