ترک اداکار اینگن التان سے فراڈ کرنے والے ملزم کاشف ضمیر کو بڑا جھٹکا لگ گیا، عدالت سے اہم خبر آگئی

Sep 17, 2021 | 20:18:PM
ترک اداکار، فراڈ، ضمانت خارج
کیپشن: اینگن آلتان، کاشف ضمیر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ترک اداکار اینگن التان سے فراڈ کرنے والے ملزم کاشف ضمیر کی درخواست ضمانت خارج کردی گئی، ملزم پرترک اداکار کو پاکستان بلاکرفراڈ کرنے کا الزام ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ رانا راشد نے ملزم کے درخواست ضمانت پر سماعت کی ، دوران سماعت پراسیکیوشن نے بتایا ملزم پرترک اداکار اینگن التان کو پاکستان بلا کر فراڈ کرنے کا الزام ہے ، ملزم کیخلاف آئی جی پنجاب کے حکم پرنو سربازی کامقدمہ درج ہواتھا۔
خیال رہے کہ کاشف ضمیر نے ترک اداکار اینگن التان کو پاکستان بلانے کےلئے دس لاکھ ڈالرز کا معاہدہ کیا تھا اور انہیں صرف آدھی رقم ادا کی، رقم پوری نہ ملنے پر ارطغرل غازی کے ہیرو انگین وطن واپس روانہ ہوگئے تھے۔
یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اینگن آلتان کو پہلی بار پاکستان مدعو کرنے والی کنسٹرکشن کمپنی کی بھی کوئی حقیقت نہیں بلکہ وہ بھی فراڈ ہے۔ رپورٹ کے مطابق دھوکا دہی اور معاہدے کی رقم آدھی ادا کرنے کی وجہ سے ترکی میں پاکستان کا امیج بہت زیادہ متاثر ہوگا۔
پولیس ذرائع کے مطابق اینگن التان کو پاکستان بلانے والا شخص ریکارڈ یافتہ ملزم کاشف ضمیر کے خلاف فراڈ، امانت میں خیانت، کار چوری اور ڈکیتی سمیت8 سنگین مقدمات درج ہیں، کاشف ضمیر کے خلاف لاہور میں چار سیالکوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 2 دو مقدمات درج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک نیوزی لینڈسیریز منسوخ ہونے پر گورنر پنجاب نے اہم تجویز دیدی