پاک نیوزی لینڈسیریز منسوخ ہونے پر گورنر پنجاب نے اہم تجویز دیدی

Sep 17, 2021 | 19:13:PM
گورنر پنجاب، پاک نیوزی لینڈ، سیریز
کیپشن: چودھری سرور، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے پاک نیوزی لینڈسیریزمنسوخ ہونے پر کہاہے کہ پاکستان میں ہر صورت کرکٹ ہونی چاہئے،انہوں نے تجویز دیتے ہوئے کہاکہ لیجنڈ کرکٹرز کے درمیان میچ کروادیا جائے۔
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہاکہ نیوزی لینڈ چلا گیا تو کوئی بات نہیں، کرکٹ قوم کے دلوں میں ہے،پاکستان کرکٹ ٹیم اور اے ٹیم کے درمیان میچ ہونا چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ کرکٹ ختم نہیں ہونی چاہئے، کرکٹ چلتی رہنی چاہئے،ہم نے پاکستان کےخلاف سازش کرنیوالوں کا ناکام بنانا ہے، الحمداللہ پاکستان پرامن ترین ملک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 6 سال سے پاکستان جا کر کھیل رہا ہوں، میں نے پاکستان کو ۔۔۔۔ڈیرن سیمی نے نیوزی لینڈ ٹیم کو آئینہ دکھا دیا