دانشور،معلم اورسابق گورنرسندھ حکیم محمدسعیدکی 27ویں برسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)معروف دانشور،معلم،نونہال کےخالق اورسابق گورنرحکیم محمدسعیدکی آج 27ویں برسی منائی جارہی ہے۔
بچوں کو بہترین کہانیاں دینے والے،نوجوانوں کوحکمت کی باتیں بتانے والے،معالج،استاد اورسابق گورنر حکیم محمدسعید 1920 کو دہلی میں پیدا ہوئے،ان کے والد حکیم عبدالمجید نے 1906 میں دہلی میں ہمدرد دواخانہ کی بنیاد رکھی ۔
1948 میں قیام پاکستان کے بعد حکیم محمد سعید نے کراچی کے علاقے آرام باغ میں ہمدرد دوا خانہ کا افتتاح کیا ،انہوں نے مذہب، طب ، صحت ،سائنس ، ادب ، سماجی موضوعات اور سفرنامے پر دو سو سے زائد کتابیں لکھیں ،1953 میں انسانیت کی خدمت کیلئے ہمدرد فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی ،1985 میں طبی علوم کی جامعہ ہمدرد یونیورسٹی قائم کی ۔
یہ بھی پڑھیں: میڈیکل کالجز میں دیگر صوبوں کے کوٹہ پر داخلوں کی پالیسی تبدیل
حکیم سعید 19 جولائی 1993 کو گورنر سندھ مقرر ہوئےاور 23 جنوری 1994 تک منصب پر فائز رہے،وہ 17 اکتوبر 1998 کی صبح آرام باغ میں اپنے دواخانہ پہنچے ہی تھے کہ انسانیت دشمنوں نے فائرنگ کرکے اُنہیں شہید کردیا ،حکومت پاکستان کی جانب سے حکیم سعید کو انکی خدمات پر ستارۂ امتیاز اور بعد ازوفات نشانِ امتیاز سے نوازاگیاتھالیکن پاکستانی سماج کےمحسن کا قتل کس نےاورکیوں قتل کیا،آج بھی یہ معاملہ حل طلب ہے۔