محسن نقوی کا میر علی میں خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

Oct 17, 2025 | 12:44:PM
محسن نقوی کا میر علی میں خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا میر علی میں خوارجیوں کا حملہ ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین، کہا خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے والے بہادر سپوتوں کو سلام۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا میر علی میں خوارجیوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے 4 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے والے بہادر سپوتوں کو سلام ہے، سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے خوارجیوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا، قوم کو سکیورٹی فورسز کے دلیر سپوتوں پر ناز ہے۔

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خودکش حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4 خوارج کو جہنم واصل کیا۔

ایک خوارجی نے بارود سے بھری گاڑی سکیورٹی فورسز کے کیمپ کی دیوار سے ٹکرائی جو دھماکے سے پھٹ گئی جس کے بعد تین مزید خوارجیوں نے کیمپ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔

سکیورٹی فورسز کی بروقت اور بہادرانہ کارروائی کے نتیجے میں تینوں خوارجی کیمپ کے باہر ہی جہنم واصل کر دیئے گئے۔