گیمنگ کی دنیا کے بادشاہ  جاپانی تومونو چل بسے

Oct 17, 2025 | 12:38:PM
گیمنگ کی دنیا کے بادشاہ  جاپانی تومونو چل بسے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ویڈیو گیمز کی دنیا کے بادشاہ جاپانی ڈائریکٹر تومونوبو اٹاگاگی، جنہوں نے Dead or Alive اور Ninja Gaiden جیسے فرنچائزز تخلیق کیے، 58 سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد  چل بسے۔

 ان کی موت کی تصدیق ان کے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر پوسٹ کیے گئے ایک پہلے سے شیڈول پیغام کے ذریعے کی گئی، جو اٹاگاگی نے خود اپنی زندگی کے آخری ایام میں لکھا تھا۔

ان کے قریبی ساتھی اور ویڈیو گیم صحافی جیمز میلکی نے تصدیق کی کہ وہ ایک سنگین بیماری میں مبتلا تھے، جو آخری دنوں میں شدت اختیار کر گئی۔

انہوں نے اپنے فیس بک پیج پر جاپانی زبان میں الوداعی پیغام پوسٹ کیا، جس کا عنوان تھا ‘الوداعی کلمات۔

مزید پڑھیں:سپین میں پکاسو کی نایاب پینٹنگ چوری

  اٹاگاکی نے لکھا کہ ‘میری زندگی کی شمع بجھنے والی ہے، اگر یہ پیغام پوسٹ ہو چکا ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ میرا وقت آ چکا ہے، میں اب اس دنیا میں نہیں ہوں (یہ آخری پیغام ایک ایسے شخص کیلئے ہے جو میرے لیے بہت خاص ہے)۔

 میری زندگی ایک مسلسل جنگ تھی، جس میں ہم جیتتے رہے، میں نے بہت مشکلات بھی کھڑی کیں، میں اپنے اعتقادات پر قائم ہوں اور ان کو اپناتا ہوں، مجھے کوئی پچھتاوا نہیں۔

آخر میں انہوں نے اپنے مداحوں سے معذرت کی کہ وہ ان کے لیے نئی گیم متعارف نہیں کرا سکے،مجھے افسوس ہے کہ میں اپنا تازہ کام اپنے مداحوں تک نہ پہنچا سکا، اس کے لیے معذرت۔