عمران خان کا راستہ روکنے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

Oct 17, 2022 | 12:35:PM
24 نیوز, ضمنی انتخابات, قومی اسمبلی, عمران خان, ایکسپریس ہائی وے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عمران خان کا راستہ روکنے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ۔عمران خان کا ممکنہ دھرنا لانگ مارچ،اسلام آباد انتظامیہ نے ریڈزون کے علاوہ دیگر مقاماتِ پر بھی کنٹینرز کی تعداد بڑھا دی ۔

زیرو پوائنٹ، سری نگر ہائی وے، ایکسپریس ہائی وے پر کنٹینرز کی بھاری تعداد پہنچا دی گئی ،زیرو پوائنٹ پر کنٹینرز کی تعداد 4 سے بڑھ کر 30 ہو گئی،ایکسپریس ہائی وے زیرو پوائنٹ مقام پر بھی کنٹینرز کی تعداد 30 کے قریب ہوگئی ۔

عمران خان کی جانب سے اعلان ہوتے ہی اہم شاہرائیں بند کر دی جائیں گی،ریڈ زون جانے والے راستوں پر بھی انتظامیہ کی جانب سے کنٹینرز انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔

ضرور پڑھیں : اب پیپلز پارٹی کی باری ہے؟

یاد رہے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ حکومت مخالف مارچ اکتوبر میں ہی ہوگا۔ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہہ دیا کہ  اگر حکومت الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردے تو مارچ نہیں ہوگا۔میں جو پلان کر رہا ہوں، اس کی منصوبہ بندی ابھی صرف مجھ تک ہی محدود ہے کیونکہ میری ہر چیز  ریکارڈ ہو  رہی ہے۔