زندگی کے 22سال کیسے گزرے ۔۔۔مادھوری ڈکشٹ کی ویڈیو وائرل 

Oct 17, 2021 | 16:33:PM
مادھوری ڈکشٹ کے جادوئی سال
کیپشن: مادھوری ڈکشٹ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بالی ووڈ کو متعدد سپر ہٹ فلمیں دینے والی اداکارہ اور ڈانسر مادھوری ڈکشٹ نے اپنی شادی کی 22ویں سالگرہ کے موقع پر  سوشل پر ویڈیو جاری کردی۔۔۔

مادھوری نے اپنی شادی کے 22سالوں کو جادوئی قرار دیتے ہوئے اپنے شوہر ڈاکٹر نینے اور بچوں کیساتھ گزارے لمحے سوشل میڈیا پر شیئر کئے ہیں ۔ ویڈیو مختلف ادوار کی تصاویر کو یکجا کرکے بنائی گئی ہے ۔

ماضی میں بالی ووڈ کو سُپر ہٹ فلمیں دینے والی بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے اپنی شادی شدہ زندگی کے 22 سالوں کو جادوئی قرار دے دیا۔

مادھوری ڈکشٹ نے اپنی شادی کی 22ویں سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے جوکہ مادھوری اور اُن کے شوہر کی مختلف تصاویر کی مدد سے بنائی گئی ہے۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ہمارے ساتھ کے جادوئی 22 سال۔

دوسری جانب مادھوری کے شوہر ڈاکٹر سریرام مادھونین نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر وہی ویڈیو شیئر کی اور ساتھ اہلیہ کے لیے محبت بھرا کیپشن بھی لکھا۔

 ڈاکٹر نینے نے کپشن میں لکھا  ’جب آپ کی زندگی خوبصورت گُز رہی ہو تو وقت ہوا کی طرح تیز گُزرتا ہے اور میں نے گزشتہ 22 خوبصورت سالوں کے بارے میں ایسا ہی محسوس کیا ہے جو میں نے آپ کے ساتھ گزارے ہیں۔اُنہوں نے لکھا کہ ’ہم جہاں بھی رہے وہاں ہم نے حیرت انگیر وقت گُزارا اور مل کر ایک پیارا گھر بنایا۔‘آخر میں اُنہوں نے لکھا کہ ’اس دُنیا کی سب سے خوبصورت شادی کی سالگرہ مبارک ہو۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں بارش سے تباہی ۔۔۔15افراد ہلاک۔کئی لاپتہ