بھارت میں بارش سے تباہی ۔۔۔15افراد ہلاک۔کئی لاپتہ

Oct 17, 2021 | 16:02:PM
بھارت میں بارش سے تیاہی
کیپشن: بھارت میں بارش کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کام جاری ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بھارت  کی ریاست کیرالہ میں بارش نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 15افراد ہلاک اور بیسیوں لاپتہ ہوگئے جبکہ امدادی کاموں کیلئے فوج کیرالہ پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ میں موسلادھار بارش کی وجہ سے سیلاب  اورلینڈ سلائیڈنگ  سے 15افراد ہلاک متعدد زخمی اور کئی افراد لاپتہ ہوگئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ میں جمعے کے روز سے شروع ہونے والی بارشوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ بارشوں سے ڈیم بھر گئے اور سیلابی ریلہ رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا جبکہ آئی ایم ڈی نے الرٹ جاری کردیا۔جبکہ سیلابی ریلا راستے میں آنیوالی گاڑیوں کو بہا لے گیا ۔
مٹی کا تودہ گرنے سے 3مکان  مکمل طور پر تباہ ہوگئے ۔ اور درجنوں افراد ملبے تلے دب گئےجبکہ علاقے میں امدادی کاموں کے لیے فوج مصروف ہے۔ دور دراز اور پہاڑی علاقوں پر نیوی کی ہیلی کاپٹرز سے مدد لی جارہی ہے اور  متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
کیرالہ کے وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ 5 سے زائد ریلیف کیمپس قائم کردیئے گئے ہیں جہاں کووڈ-19 کی احتیاطوں کو مد نظر رکھنے ہوئے مخصوص تعداد ہی کو ٹھہرایا جائے گا۔

  یہ بھی پڑھیں: کرایوں میں اضافے سے مسافر پریشان