بندروں کا 10 سالہ بچے پر حملہ ،چیر پھاڑ دیا

Nov 17, 2023 | 15:33:PM
بندروں کا 10 سالہ بچے پر حملہ ،چیر پھاڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) بھارت میں بندروں نے حملہ کرکے 10 سالہ بچہ کا جسم چیر پھاڑ دیا، آنتیں تک نکال ڈالیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارت کی ریاست گجرات کے گاؤں سالکی میں پیش آیا جہاں 10 سالہ بچہ اپنے دوستوں کے ساتھ ایک مندر کے قریب کھیل رہا تھا،پولیس رپورٹ کے مطابق غصے سے بھرے بندروں کے جھنڈ نے اچانک سے بچے پر حملہ کردیا اور اس کے جسم کو بری طرح زخمی کرتے ہوئے اس کی آنتیں پھاڑ دیں۔

 پولیس نے بتایا کہ واقعہ رونما ہوتے ہی بچے کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی زندگی بچانے کی کوشش کی لیکن بچہ جانبر نہ ہوسکا،گاؤں کی مقامی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی گاؤں والوں پر بندروں کے حملے رپورٹ ہوچکے ہیں اور یہ 7 دنوں میں تیسرا  واقعہ ہے،محکمہ جنگلات نے کہا ہے کہ گاؤں سے بڑے بندروں کو پکڑنے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :فلپائن میں 6.7 شدت کا زلزلہ ریکارڈ، عمارتیں لرز اٹھیں