عروسی جوڑے کی نقل، اداکارہ صبور علی اور فیشن ڈیزائنر میں تکرار

Nov 17, 2023 | 11:09:AM
 پاکستانی اداکارہ صبور کی جانب سے اپنے عروسی جوڑے کی نقل کرنے پر کی جانے والی تنقید کے بعد اب جورے کی ڈیزائنر فائزہ ثقلین وضاحتی پیغام کے ساتھ میدان میں آگئیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ صبور کی جانب سے اپنے عروسی جوڑے کی نقل کرنے پر کی جانے والی تنقید کے بعد اب  ڈیزائنر فائزہ ثقلین وضاحتی پیغام کے ساتھ میدان میں آگئیں۔
ڈراما ’منت مراد’ میں اقراء عزیز اور طلحہ چہور  بطور جوڑی جلوہ گر ہوئے ہیں اور حال ہی میں نشر ہونے والی قسط میں دونوں کی شادی کی پروقار تقریب دکھائی گئی۔ جہاں ناظرین ڈرامے میں اس خوشیوں سے بھرپور موڑ کو دیکھ کر خوش ہوئے وہیں اس ڈرامائی شادی میں اداکارہ صبور علی کی شادی کی نقل بھی سب کی توجہ کا مرکز بنی گئی۔
ڈرامے میں نہ صرف منت کا عروسی جوڑا صبور علی کے نکاح  کے جوڑے سے مماثلت رکھتا دکھا بلکہ تقریب کی سجاوٹ سے لے کر فوٹوشوٹ تک کافی چیزوں کی مماثلت نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔
ناظرین نے جیسے ہی اس نقل کی نشاندہی کی تو فوراً ہی اداکارہ صبور علی نے بھی خاموشی توڑتے ہوئے اپنے جذبات اور احساس کا اظہار کرنے کیلئے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری جاری کی جس میں انہوں لکھا کہ ’ میں اس بارے میں کیا محسوس کرسکتی ہوں؟ میری زندگی کے سب سے خاص  دن کے لُک کی ایک ایک باریک ڈیٹیل میں نے دل سے سوچی، کسی بھی چیز سے متاثر ہونے اور نقل کرنے میں بے حد فرق ہوتا ہے، یہ میرے سب سے خاص دن کو صاف صاف نقل کیا گیا ہے۔’


صبور کے اس تنقیدی بیان کے بعد اس عروسی جوڑے کو تیار کرنے والی فیشن ڈیزائنر فائزہ ثقلین نے بھی ایک انسٹا اسٹوری جاری کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ’ اس وقت ایک شادی کے جوڑے کو لیکر بہت شور مچا ہوا ہے جو میں نے تیار کیا تھا۔‘

مزید پڑھیں:  14 سالہ گھریلو ملازمہ پر بدترین تشدد، ظالم مالکن نے بال تک کاٹ دیے

انہوں نے لکھا کہ ’ میں جانتی ہوں کے شادی کے جوڑے سے ہر دلہن کے جذبات جڑے ہوتے ہیں لیکن کسی جوڑے میں تھوڑی سی رد و بدل کروانے سے اس جوڑے کے کاپی رائیٹس اس دلہن کو نہیں مل جاتے۔‘

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’ اس عروسی جوڑے میں ایسا کچھ نیا نہیں تھا جو میں نے اس سے پہلے نہ بنایا ہو ، ایسے کئی جوڑے میری بہت سی دلہنیں پہن چکی ہیں۔‘
انہوں نے صبور علی کا نام لکھے بغیر انکشاف کیا کہ ’ مجھے نہیں لگتا کہ اس معاملے پر اتنا شور کرنے کی ضرورت ہے جبکہ یہ جوڑا بغیر کسی معاوضہ اور دیگر فائدے کے بنایا گیا اور مجھے پورا حق حاصل ہے کہ میں یہ کسی کو بھی فروخت کروں یا مزید کولیبریشن کیلئے استعمال کروں۔‘