پنجاب بھر میں زیر تعلیم 3 ہزار نابینا بچوں کی بھی سنی گئی

Nov 17, 2022 | 11:51:AM
پنجاب,محکمہ خصوصی تعلیم , تعلیمی سیشن
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض )پنجاب بھر میں زیر تعلیم 3 ہزار نابینا بچوں کی بھی سنی گئی،تین ماہ بعد ہی صحیح بالآخرنابینا بچوں کوبریل بکس مل ہی گئی۔


لاہور میں زیر تعلیم نابینا بچوں کی تعداد 314 ہیں،مذکورہ بچوں کو اڑھائی ہزار سے زائد کتابیں تقسیم کی گئی،فی طالبعلم 6 کتابیں بچوں کو دی جائیں گی،سکولوں میں نئے تعلیمی سال کا آغاز 15 اگست 2022 سے کردیا گیا تھے۔

والدین کا کہنا ہے کہ کتابیں نیاءتعلیمی سال شروع ہونے سےقبل دی جانی چاہیےتھی،تعلیمی سال ختم ہونے میں چار ماہ باقی ،اب کتابیں دینے کا کیا فائدہ ،مارچ میں تعلیمی سیشن ختم ہوجائے گا۔

ضرور پڑھیں :عمران خان تو سچے ہیں ان کے پاس تو رسیدیں ہیں لیکن گھڑی دبئی تک کیسے پہنچی؟ ساری کہانی سامنے آگئی
محکمہ خصوصی تعلیم کے مطابق بریل بک کی چھپائی کیلئے زیادہ وقت درکار ہوتا ہے،بجلی بندش سےکتابوں کی پرنٹنگ میں تاخیر ہوئی،جنریٹر کے ذریعے کتابوں کی چھپائی مہنگی پڑتی ہے۔