ٹی 20 ورلڈکپ:بہترین پلے آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان ،قرعہ کس پاکستانی کھلاڑی کے نام نکلا؟

Nov 17, 2021 | 19:38:PM
آئی سی سی، بہترین پلے آف دی ٹورنامنٹ
کیپشن: قومی کرکٹرز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بہترین پلے آف دی ٹورنامنٹ کااعلان کردیا ،بھارت کےخلاف شاہین شاہ آفریدی کا سپل بہترین قرار دیاگیا،شاہین شاہ آفریدی نے روہت شرما اورکے ایل راہول کوآؤٹ کیاتھا۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے بھارت کے خلاف پاکستانی فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی کے اوپننگ سپیل کو ورلڈ کپ کا بہترین لمحہ قرار دیا۔شاہین شاہ آفریدی کے تباہ کن سپیل نے بھارت کی بیٹنگ لائن کو اکھاڑ پھینکا تھا۔ انہوں نے اپنے اوپننگ سپیل کے پہلے اوور میں ہی روہت شرما کو آوٹ کیا تھا جبکہ اگلے اوور میں کیل راہول کو کلین بولڈ کر کے پویلین بھیجا تھا۔ بعد میں انہوں نے ویرات کوہلی کو بھی آؤٹ کیا تھا اور پاکستان نے یہ میچ 10 وکٹوں سے جیت لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا بھارتی ٹیم چیمپئنزٹرافی کھیلنے پاکستان آئیگی؟ رمیز راجہ نے بتا دیا


کسی بھی ورلڈ کپ مقابلے میں بھارت کے خلاف پاکستان کی یہ پہلی فتح تھی۔ اس کے بعد گرین شرٹس نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021 میں اپنے اگلے چاروں میچز جیتے اور سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔سیمی فائنل میں پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست ہوگئی جس کے بعد کینگروز نے فائنل میں نیوزی لینڈ کو بھی مات دی اور پہلی بار ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بنے۔

یہ بھی پڑھیں: سنبل کے انتقال سے متعلق ابتک والدہ کو نہیں بتایا، بشریٰ انصاری کابڑا انکشاف، وجہ بھی بتا دی