کیا بھارتی ٹیم چیمپئنزٹرافی کھیلنے پاکستان آئیگی؟ رمیز راجہ نے بتا دیا

Nov 17, 2021 | 19:00:PM
چیمپئنز ٹرافی، دستبرداری کا خدشہ
کیپشن: چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)رمیز راجہ نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت سمیت اب کسی کی دستبرداری کا خدشہ نہیں ہے، آئی سی سی میں اس پر کافی بحث ہوئی اور پھر ایونٹ کی میزبانی کا فیصلہ ہوا۔
رمیز راجہ نے آن لائن پریس کانفرنس کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کو ملنے سے متعلق گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کی شکل میں بریک تھرو ملا ہے، ہم انفرادی طور پر اس کی میزبانی کریں گے۔چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کیلئے بہت کام کرنا ہے، پچز بہتر کرنی ہیں، گراؤنڈز بہتر کرنے ہیں، میرے آنے یا جانے سے فرق نہیں پڑنا چاہیے، یہ بڑا ایونٹ ہے، بطور بورڈ کام کرنا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں بھی بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟؟؟جانیے