سندھ میں کنڈیارو کے ضمنی بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی فتح

May 17, 2026 | 18:50:PM
سندھ میں کنڈیارو کے ضمنی بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی فتح
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) تحصیل کنڈیارو کی یونین کونسل شہمیر دیرو میں ضلع کونسل کے رکن کے ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی گنتی کے بعد پیپلز پارٹی کے امیدوار حاکم علی کلہوڑو کامیاب قرار پا گئے۔ 

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے حاکم علی کلہوڑو نے 1202 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کرلی۔ آزاد امیدوار بدرالدین ملاح کو  575 ووٹ ملے۔

کمال دیرو پولنگ سٹیشن پر حاکم علی کلہوڑو 458 ووٹ لے کر آگے رہے، بدرالدین ملاح 248 ووٹ حاصل کرسکے۔

علیم پولنگ اسٹیشن پر حاکم علی کلہوڑو 392 ووٹ لے کر آگے، بدرالدین ملاح 146 جبکہ غلام نبی کلیری 74 ووٹ حاصل کرسکے۔

شہمیر دیرو پولنگ اسٹیشن پر حاکم علی کلہوڑو 352 ووٹ لے کر آگے رہے، بدرالدین ملاح 128 ووٹ حاصل کرسکے۔

ہمائو پولنگ اسٹیشن پر حاکم علی کلہوڑو 110 جبکہ بدرالدین ملاح 53 ووٹ حاصل کرسکے۔

غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے حاکم علی کلہوڑو کامیاب ہو گئے ہیں۔؎
یہ بھی پڑھیں: دورہ ایران ، محسن نقوی نے کس کس سے ملاقاتیں کیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں