دورہ ایران ، محسن نقوی نے کس کس سے ملاقاتیں کیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس) وزیر داخلہ محسن نقوی کے دورہ ایران کی تفصلات سامنے آگئیں۔
ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی تقریباً تین گھنٹے تک ایران کے صدارتی محل میں موجود رہے،سید محسن نقوی نے ایرانی وزیرِ خارجہ ڈاکٹر سید عباس عراقچی سے بھی ملاقات کی ،انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ بھی ملاقات کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی کی ایرانی صدر سے تقریباً 90 منٹ تک ملاقات جاری رہی،ملاقات میں ایرانی وزیرِ داخلہ اسکندر مومنی بھی موجود تھے۔