سرکاری نرخنامے کی عملداری کو کھلا چیلنج، دودھ آج سے مزیدمہنگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( طاہر جمیل خان )ڈیری فارمرز نے سرکاری نرخنامے کو مکمل طور پر نظرانداز کرتے ہوئے دودھ کی قیمتوں میں آج سے خودساختہ اضافہ کر دیا۔
پہلے سے مہنگا فروخت ہونے والا دودھ مزید مہنگاہوگیاہے،بھینس کے دودھ کے ہول سیل نرخ میں 25 روپے اورگائے کے دودھ کے ہول سیل نرخ میں 20 روپے اضافے کا اعلان کردیاگیا۔
بھینس کے دودھ کی ہول سیل قیمت 245 اور گائے کی 195 روپے فی لیٹر مقررکردی گئی ہے جبکہ شہریوں کو دودھ پرچون میں 270 روپے تک فی لیٹر ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں آج ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کے واضح امکانات
سرکاری نرخنامے کے مطابق دودھ کے نرخ 170 روپے فی لیٹرمقرر ہیں لیکن سرکاری نرخنامے اور مارکیٹ نرخ میں فی لیٹر 100 روپے کا بڑا تضادہے،نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہو گا۔