سلہٹ ٹیسٹ:قومی ٹیم 232 رنز پرآئوٹ، بنگلہ دیشں کو 46 رنز کی برتری

May 17, 2026 | 11:38:AM
سلہٹ ٹیسٹ:قومی ٹیم 232 رنز پرآئوٹ، بنگلہ دیشں کو 46 رنز کی برتری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )سلہٹ ٹیسٹ میں پہلی اننگز میں قومی کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ لائن پھر ناکام،بنگلہ دیش کیخلاف پہلی اننگز میں پاکستان ٹیم 232رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

بابر اعظم نے 68 رنز کی اننگز کھیلی، بنگلہ دیش کو 46 رنز کی برتری حاصل ہوگئی، پاکستان نے 21 رنز بغیر کسی نقصان کے ساتھ دوسرے روز کے کھیل کا آغاز کیا تھا۔ 

اس سے قبل پاکستان  نے بنگلہ دیش کے کےخلاف دوسرے روز کا آغاز21 رنز بغیر کسی نقصان کے ساتھ دوسرے روز کے کھیل کا آغاز کیا مگر دونوں اوپنرز جلد ہی اپنے وکٹیں گنوا بیٹھے، اذان اویس 13 اور عبداللہ فضل 9 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

61 رنز کے مجموعی  سکور پر پاکستان کی تیسری وکٹ کپتان شان مسعود کی گری، وہ 21 رنز بناکر پویلین لوٹے، اس کے بعد پاکستان کی چوتھی وکٹ 79 رن پر گر ی، سعود شکیل 8 رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

میچ کے پہلے روز بنگلہ دیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 278 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی، لٹن داس نے 126 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

 پاکستان کی طرف سے خرم شہزاد نے 4، محمد عباس نے 3، حسن علی نے 2 اور ساجد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی طرف سے اذان اویس اور عبداللہ فضل نے اننگز کا آغاز کیا، پہلے روز کا کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 21 رنز بنالیے۔

میچ کے آغاز سے قبل قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

واضح رہے کہ 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بنگلہ دیش کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے، بنگلہ دیش نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 104 رنز سے شکست دی تھی۔