ایران نےآبنائےہرمز کےانتظام کاطریقہ کارتیارکر لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایران نےآبنائےہرمز کےانتظام کاطریقہ کارتیارکر لیا۔
سربراہ ایرانی قومی سلامتی کمیٹی ابراہیم عزیزی کاکہناہے کہ آبنائے ہرمز میں مخصوص راستے کے تحت سمندری آمد و رفت کو منظم کرنے کے طریقے کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
سربراہ ایرانی قومی سلامتی کمیٹی ابراہیم عزیزی کے مطابق اس نظام سے فائدہ اٹھانے والے وہ تجارتی فریقین اور بحری جہاز ہوں گے جو ایران کے ساتھ تعاون کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ایران جلد امن معاہدے تک پہنچے ورنہ بہت بُرا ہوگا: ٹرمپ کا انتباہ
سربراہ ایرانی قومی سلامتی کمیٹی ابراہیم عزیزی کاکہناہے کہ خصوصی خدمات کے عوض ضروری فیس بھی وصول کی جائے گی،یہ راستہ فریڈم پروجیکٹ میں شامل فریقین کے لیے بند رہے گا۔
.....