وزارتِ خارجہ میں قانونی شعبے کیلئے اہم تقرریوں پر اعلیٰ سطحی اجلاس

May 17, 2025 | 19:59:PM
وزارتِ خارجہ میں قانونی شعبے کیلئے اہم تقرریوں پر اعلیٰ سطحی اجلاس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (انور عباس) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزارتِ خارجہ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں قانونی شعبے میں اہم عہدوں پر تقرریوں کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اجلاس میں سلیکشن کمیٹی نے قانونی شعبے کے مختلف اہم عہدوں کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز کیے،سلیکشن کمیٹی میں سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری قانون اور دیگر سینئر افسران شامل تھے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ انٹرویوز کا عمل مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر انجام دیا گیا تاکہ وزارتِ خارجہ کے قانونی شعبے کو اہل اور تجربہ کار افراد سے تقویت دی جا سکے،اجلاس کے اختتام پر وزارتِ خارجہ کے قانونی شعبے میں تقرریوں کے حوالے سے اعلیٰ سطحی مشاورت مکمل کر لی گئی ہے، جب کہ حتمی سفارشات جلد متعلقہ فورمز کو ارسال کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں ؛ وزیر خارجہ کی ترکش ہم  منصب سے ٹیلوفنک گفتگو ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال