مالاکنڈ کےپہاڑی سلسلے میں آگ لگ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مالاکنڈ میں پہاڑی سلسلے میں آگ لگ گئی، یہ آگ تقریباً 10 کلومیٹر تک پہاڑی سلسلے میں پھیلی ہوئی ہے۔
ریسکیو ترجمان کا کہنا ہے کہ آگ سے بڑے پیمانے پر جنگلی حیات کو نقصان پہنچا ہے۔
ترجمان کے مطابق دشوار گزار راستوں کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔
دوسری جانب پشاور رنگ روڈ پرمیڈیسن کے گودام میں لگی آگ بجھا دی گئی، آگ بجھانے میں 8 فائروہیکلز اور 2 واٹر باؤزر نے حصہ لیا۔