شاہ محمود قریشی کو دل کی تکلیف، پی آئی سی منتقل

May 17, 2025 | 11:31:AM
شاہ محمود قریشی کو دل کی تکلیف، پی آئی سی منتقل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو دل میں تکلیف کے باعث لاہور کے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) منتقل کیا گیا ہے۔ ان کے وکیل رانا مدثر کے مطابق شاہ محمود قریشی کو نماز فجر کے بعد سینے میں درد اور تکلیف محسوس ہوئی، جس پر جیل حکام نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے انہیں ہسپتال منتقل کیا۔

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے شاہ محمود قریشی کا تفصیلی طبی معائنہ کیا، جہاں ان کی ای سی جی نارمل آئی جبکہ ٹروپ آئی، ایل ایف ٹی، آر ایف ٹی اور سی بی سی سمیت دیگر اہم ٹیسٹ کئے گئے،ان کا بلڈ پریشر ابتدائی طور پر بلند تھا تاہم اب وہ نارمل ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی  ایک اور شاندار فتح۔۔۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما کی حالت اب مستحکم ہے اور وہ ڈاکٹروں کی زیر نگرانی ہیں، حتمی طبی رپورٹس موصول ہونے کے بعد ان کی ممکنہ ڈسچارج یا مزید علاج سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

 قانونی ٹیم بھی مسلسل شاہ محمود قریشی کی صحت اور علاج کے عمل پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

جیل انتظامیہ کی جانب سے شاہ محمود قریشی کے اہل خانہ کو بھی اطلاع دے دی گئی۔

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی اس وقت مختلف مقدمات کے باعث جیل میں قید ہیں اور ان کی صحت کی خرابی کے باعث یہ پہلا موقع ہے کہ انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

 پی ٹی آئی کے حلقوں کی جانب سے ان کی جلد صحت یابی کی دعائیں کی جا رہی ہیں۔