ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں پاکستان کی شاندار فتح

May 17, 2025 | 11:25:AM
ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں پاکستان کی شاندار فتح
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز)ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں دفاعی چیمپئن پاکستان نے اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے ایونٹ کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو 6-10 سے شکست دے دی۔

پاکستان کی جانب سے عبدالرزاق، عاشر عباس، محمد ریحان اور سعید اختر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ اس کامیابی کے بعد گرین شرٹس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات مزید مضبوط ہوگئے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:ٹیسٹ  ٹیم کے نئے کپتان کا اعلان۔۔۔

ایونٹ میں بنگلہ دیش کی یہ مسلسل دوسری شکست ہے، جو پاکستان کے لیے راہ ہموار کر رہی ہے۔ پاکستان اب اپنا دوسرا گروپ میچ کل میزبان ایران کے خلاف کھیلے گا۔

پاکستان کی زبردست کارکردگی نہ صرف ٹائٹل کے دفاع کی جانب مثبت اشارہ دے رہی ہے بلکہ ٹیم کے حوصلے بھی بلند ہیں۔ شائقین کو امید ہے کہ گرین شرٹس ایونٹ میں فتوحات کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔