پی ٹی آئی رہنما شیریں مزار اور علی محمد خان رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری اور پی ٹی آئی رہنماعلی محمد خان کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پنجاب پولیس کی بھاری نفری شیریں مزاری کو گرفتار کرنے انکی رہائش گاہ پر پہنچ گئی، جہاں سے شیریں مزاری کو ایک دفعہ پھر گرفتار کر لیا گیا۔
شیریں مزاری کو پنجاب پولیس کی جانب سے گرفتار کیا گیا جبکہ رہائش گاہ کی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ۔
اسلام آباد پولیس بھی پنجاب پولیس کے ہمراہ موجود تھی،اسلام آباد پولیس شیری مزاری کی گرفتاری میں پنجاب پولیس کی معاونت کرئیگی۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو بھی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جہلم جیل سے رہائی اور ڈسٹرکٹ جیل سے نکلتے ہی راولپنڈی پولیس نے 3 ایم پی او کے تحت محمد علی خان کو دوبارہ گرفتار کر لیا اور اڈیالہ جیل لے گئے ۔
ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے علی محمد خان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز علی محمد خان کو اڈیالہ جیل سے جہلم جیل منتقل کیا گیا تھا۔
اس سے قبل پنجاب پولیس نے ملیکہ بخاری کو بھی اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کیا تھا۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کےبعد پولیس نے تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں کو نقص امن کے خدشے کے پیش نظر حراست میں لیا جن میں اسد عمر اور شاہ محمود بھی شامل ہیں۔