کانز فلم فیسٹیول 2023 میں بالی ووڈ اداکاراؤں کے چرچے

May 17, 2023 | 20:13:PM
کانز فلم فیسٹیول 2023 میں بالی ووڈ اداکاراؤں کے چرچے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)فلمی دنیا کے مشہور کانز انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2023  میں بھارتی اداکاراؤں کے فیشن اور حسن نے  شرکاء کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔

تفصیلات کے مطابق فرانس میں 76 ویں کانز فلم فیسٹیول 2023 میں بالی ووڈ کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ سارہ علی خان نے اپنا ڈیبیو دیا ہے۔

سارہ نے فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کیلئے دیسی انداز اپناتے ہوئے بھارتی ڈیزائنر ابو جانی سندیپ کھوسلہ خوبصورت لہنگا پہنا، پہلی مرتبہ کانز کے ریڈ کارپٹ پر انٹری دینے والی سارہ کی سٹائلنگ اور فیشن کو بےحد پسند کیا گیا۔


کانز فلم فیسٹیول کے رنگا رنگ میلے میں سابق سابقہ مس یونیورس کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والی بھارتی ماڈل و اداکارہ مانوشی چھلر سمیت ایشا گپتا، عروشی روتیلا نے بھی ریڈ کارپٹ پر شاندار انٹری دی۔

رواں سال فلم فیسٹیول میں شرکت کرنے والے دیگر بالی ووڈ ستاروں میں ایشوریہ رائے بچن، انوشکا شرما، مرنال ٹھاکر، ڈولی سنگھ اور ریئلٹی ٹی وی شو کی سٹار ساکشی پردھان شامل ہیں جو جلد کانز کا حصہ بنیں گی۔

یاد رہے کہ ہر سال فرانس میں فلمی دنیا کا یہ فیسٹیول سجایا جاتا ہے جس میں دنیا بھر سے منتخب فلموں کو پریمیئر کیلئے پیش کیا جاتا ہے۔ گزشتہ روز شروع ہونے والا  کانز فیسٹیول 27 مئی تک جاری رہے گا۔