فاسٹ اینڈ فیوریس فرنچائز فلم ’فاسٹ ایکس‘ نمائش کیلئے تیار

May 17, 2023 | 12:33:PM
ہالی ووڈ کی مشہور فاسٹ اینڈ فیوریس فرنچائز کی فلم ’فاسٹ ایکس‘ آئندہ ہفتے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کی مشہور فاسٹ اینڈ فیوریس فرنچائز کی فلم ’فاسٹ ایکس‘ آئندہ ہفتے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فاسٹ ایکس میں فاسٹ اینڈ فیوریس کے آنجہانی اسٹار پال واکر کی بیٹی میڈو واکر ایک مختصر کردار ادا کرتے ہوئے فلمی دنیا میں ڈیبیو کریں گی۔

View this post on Instagram

A post shared by The Fast Saga (@thefastsaga)

فلم میں مرکزی کردار نبھانے والے ہالی ووڈ اسٹار وِن ڈیزل کا کہنا ہے کہ فاسٹ ایکس پال والکر کا خواب تھا۔ پال والکر 2013 میں ایک کار حادثے کا شکار ہوکر انتقال کر گئے۔ وہ آخری بار فاسٹ اینڈ فیوریس 7 میں نظر آئے تھے جو ان کی موت کے بعد ریلیز کی گئی تھی۔

View this post on Instagram

A post shared by The Fast Saga (@thefastsaga)

دی فاسٹ اینڈ فیوریس فلم میں نوجوانوں کو مجرم سے اسٹریٹ ریسنگ اسٹار بننے کے ایڈونچرز دکھائے جاتے ہیں، وہ اپنے گینگ کو اپنے خاندان کی طرح سمجھتے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by The Fast Saga (@thefastsaga)

دوسری جانب فاسٹ اینڈ فیوریس کے ہدایتکار لوئس لیٹریئر نے اس بلین ڈالرز فرنچائز کو ختم کرنے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔  لوئس لیٹریئر آئندہ ہفتے سینما گھروں کی زینت بننے والی فاسٹ ایکس سمیت فرنچائز کے آخری دو سیکوئلز کی ہدایات دیں گے۔

View this post on Instagram

A post shared by The Fast Saga (@thefastsaga)

فلم میں ون ڈیزل، جیسن موموا، جیسن سٹیتھم، جورڈانا بریوسٹر، لوڈاکریس، مشیل روڈریگ، سنگ کانگ، اور ٹائرس گبسن شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  کیا لوگ چیونٹیاں ہیں؟ ہانیہ عامر کا سوال وائرل

یہ فلم 19 مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جس کا شائقین کو بےصبری سے انتظار ہے۔