25 ارکان پنجاب اسمبلی کے نااہلی ریفرنسز ۔ الیکشن کمیشن نے بڑا فیصلہ محفوظ کرلیا

May 17, 2022 | 14:49:PM
25 ارکان پنجاب اسمبلی کے نااہلی ریفرنسز ۔ الیکشن کمیشن نے بڑا فیصلہ کرلیا
کیپشن: الیکشن کمیشن(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) الیکشن کمیشن میں منحرف ارکان کے خلاف سماعت،الیکشن کمیشن نے 25 ارکان پنجاب اسمبلی کے نااہلی ریفرنسز پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے پی ٹی آئی منحرف ارکان کیخلاف ریفرنس الیکشن کمیشن بھیجا تھا۔

تفصیلات کے مطابق  منحرف ارکان کے خلاف سماعت کے دوران  بیرسٹر علی ظفر نے اپنے دلائل میں کہا کہ میڈیا اور سوشل میڈیا پی پی ٹی آئی کی پارٹی پالیسی کی تشہیر کی۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے دونوں فریقین کے دلائل سنے، منحرف ارکان نے کہا کہ انہیں یہ نہیں کہا گیا کہ پرویز الٰہی کو ووٹ نہیں دینا۔ جس پر وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ اسد عمر نے بطور پارٹی سیکریٹری جنرل تمام ارکان کو خط لکھ کر آگاہ کیا، منحرف اراکین نجی ہوٹل میں اکٹھے ہوتے رہے، 7 اپریل کو ارکان کو دوبارہ شوکاز نوٹس جاری کئے گئے،

یہ بھی پڑھیں: آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی  ریفرنس پر فیصلہ محفوظ

تحریک انصاف نے دستاویزات کورئیر کرنے کا اوریجنل ریکارڈ الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا۔ علیم خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے نئی دستاویزات جمع کرانے پر اعتراض کیا۔ ممبر نثار درانی نے استفسار کیا اس موقع پر نیا ریکارڈ جمع کرانے کی کیا ضرورت ہے؟ جس پر وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ پہلے فوٹو کاپیز تھیں اب اصل ریکارڈ جمع کرا رہے ہیں،وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ 16 اپریل کو تمام منحرف ارکان نے وزیراعلٰی کیلئے حمزہ شہباز کو ووٹ کاسٹ کیا، پی ٹی آئی منحرف ارکان کے ووٹ سے حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے، 16 اپریل کو پنجاب اسمبلی میں جو ہوا اس سے اسمبلی کا وقار کم ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس۔عدالت سے اہم خبر آ گئی