ملتان: جاوید ہاشمی کے شادی ہال کی دیواریں گرادیں گئیں

May 17, 2021 | 18:40:PM
ملتان: جاوید ہاشمی کے شادی ہال کی دیواریں گرادیں گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملتان میں محکمہ اوقاف نے آپریشن کرکے جاوید ہاشمی کے شادی ہال کی دیواریں گرادیں، شامیانے اور ڈیکوریشن کا دیگر سامان، کراکری بھی قبضے میں لے لی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں جاوید ہاشمی کی بیٹی اور داماد کے ہال کے خلاف محکمہ اوقاف نے آپریشن کیا۔محکمہ اوقاف کا موقف ہے کہ ریکارڈ کے مطابق صرف اوقاف کی زمین وا گزار کروائی جارہی ہے۔

دوسری جانب جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ چار پشتوں سے خرید ی ہوئی زمین ہے، آپریشن سے پہلے کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ مالکان کے پاس شادی ہال کی منظوری کے کوئی کاغذات نہیں تھے۔

لیگی رہنما جاوید ہاشمی کا اپنے ویڈیو بیان میں کہناہے کہ پولیس نے میرے گھروں کو گھیر لیا ہے اور گرانا شروع کر دیا ہے، میں اپنی گرفتاری پیش کرنے جا رہا ہوں- پوچھنے پر وجہ بھی نہیں بتا رہے-